اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلی فون، کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر کی خیریت دریافت کیوزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کیا اور ان کا
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے، آیسولیشن اور علاج سے متعلق خیریت دریافت کی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ضروری احتیاطی اقدامات لے رہا ہوں، کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔ خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کی جلد صحت یابی اور سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں