شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغا خان کی لیبارٹری سے کرایا جائے، فیاض الحسن پھر بول پڑے

لاہور (پی این آئی) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغا خان کی لیبارٹری سے کرایا جائے، فیاض الحسن پھر بول پڑے۔ فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری سے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا آل شریف کا بیک گراؤنڈ جھوٹ، فریب اور منافقت پر مبنی ہے،

لیگی ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 9 جون کو شہاز شریف نیب میں پیش ہوئے، 10 جون کو انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا، 11 جون کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، لیگی ایم پی اے کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد پیش کی گئی، لیگی ترجمانوں نے شہباز شریف کے کورونا مثبت آنے پر گندی سیاست کی اور کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کا الزام نیب پر لگا دیا، شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغاخان لیبارٹری سے کرا کر تصدیق کرلی جائے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف کو پیشی کے دوران کافی، بسکٹ اور نگٹس پیش کیے گئے، صوبے بھر میں 6545 افراد کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا، 33 ہائی رسک صنعتی یونٹس کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیا ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close