وفاقی بجٹ میں سال 2020-21 کے دوران کورونا سے جنگ کے لیے 1200 ارب روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا ہے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی بجٹ میں سال 2020-21 کے دوران کورونا سے جنگ کے لیے 1200 ارب روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال 21-2020 میں پاکستان میں پھیلتی عالمگیر وبا کورونا وائرس کے تدارک کے لیے 12 سو ارب روپے سے زائد کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی وزیر

صنعت و پیداوار حماد اظہر مالی سال 21-2020 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جس میں انہوں نے علیحدہ علیحدہ شعبہ جات کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تجاویز پیش کیں۔اس دوران انہوں نے بتایا وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لیے 12 سو ارب روپے سے زائد کے پیکیج کی منظوری دیدی گئی۔حماد اظہر کے مطابق مجموعی طور پر 875 ارب روپے کی رقم وفاقی بجٹ میں رکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ طبی آلات کی خریداری کے لیے71 ارب، غریب خاندانوں کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنی تقریر نے بتایا کہ ایمرجنسی فنڈز کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close