فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد کے ڈاکٹر کورونا کے نشانے پر، 50 مزید ڈاکٹر ہدف بن گئے، تعداد 254 ہو گئی، 30 صحت یاب ہو چکے۔فیصل آباد میں مزید 50 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔فیصل آباد کے ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کےو ار جاری ہیں، الائیڈ اسپتال ،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور کورونا سینٹر غلام محمد آباد سمیت مختلف اسپتالوں کے 50 مزید ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 254 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 30 ڈاکٹرز صحت یاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ آغاز میں صرف ایک اسپتال کو کورونا مرکز بنا یا گیا تھا تاہم مریضوں کی تعداد بڑھنے پر الائیڈ اور سول اسپتال میں بھی کورونا کے مریض داخل کرنا شروع ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز کے کورونا کا شکار ہونے کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے جبکہ آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی کے ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس اور این 95 ماسک نہ ملنے سے بھی طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔وائی ڈی اے کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف کے مطابق کورونا کے مریضوں کو اسپتال کے مختلف وارڈز میں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں، مریضوں، لواحقین اور ڈاکٹرز کے آنے جانے کے راستے بھی ایک ہی ہیں جو طبی عملہ میں کورونا کے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں