فلائیٹ آپریشن بند، پی آئی اے کا ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)فلائیٹ آپریشن بند، پی آئی اے کا ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ،پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں میں عارضی کمی کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل ارشد علی نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے

کہ ایئرلائن کی صنعت کو عالمی سطح پر3 ارب 4 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، قومی کیریئرکو کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ہر ماہ تقریباً 6، 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا اعلان کیا ہے، ملک میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی اصل تنخواہ بحال کردی جائے گی۔جن ملازمین کی سالانہ مجموعی تنخواہ ایک لاکھ سے زائد ہے ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جن کی تنخواہ 3 لاکھ سے زیادہ ہے انہیں تنخواہ میں 15 فیصد تک کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، تنخواہ میں کٹوتی گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین پرلاگو نہیں ہوگی۔پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close