کورونا کے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 7 نکاتی خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچھی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 7 نکاتی خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچھی خبر دے دی،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اور ان کی معاونت اہم ترجیح ہے، فرنٹ لائن ورکرز کے لیے

خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ صوبائی وزراء صحت اور ماہرین سے بھی خصوصی پیکج پرمشاورت کی گئی ہے، خصوصی پیکج کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹروں اورطبی عملے کے لیے ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج پر اطلاق کی ذمہ دار ہوں گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ذمہ داری ادا کرنے و الے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، خصوصی پیکج کے 7 اہم نکات ہیں، خصوصی پیکج میں مالی معاونت، تحفظ اور تربیت بھی شامل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے و الے ہیلتھ ورکرز کو شہداء پیکج ملے گا، چین کے تعاون سے 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کا انتظام کیا گیا، حفاظتی سامان کے درست استعمال کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی ہے جبکہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی سامان سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 فیصد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے ، ہیلتھ ورکرز ہیلپ لائن 1166 پر اپنے مسائل بھی درج کراسکیں گے۔ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بیماری کی صورت میں ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ کا بھی ترجیحی بنیادوں پر علاج کرایا جائے گا ۔اُن کا کہنا تھا کہ نجی اسپتالوں کی معاونت کے لیے رعایتی شرح پرقرضے دیئے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں کو مشینری درآمد میں ٹیکسوں کی رعایت دیں گے۔نیوز بریفنگ کے دوران اُن کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق مزید کہنا تھا کہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close