اسلام آباد، سیکٹر آئی ٹین ون، جی سیون ٹو، تھری، غوری ٹاؤن، لوئی بھیر،جی ایٹ اور آئی ایٹ میں کورونا کیسز میں اضافہ، بند کرنے پر غور

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، سیکٹر آئی ٹین ون، جی سیون ٹو، تھری، غوری ٹاؤن، لوئی بھیر،جی ایٹ اور آئی ایٹ میں کورونا کیسز میں اضافہ، بند کرنے پر غور، اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں کورونا کے تقریباً 200 کیسز سامنے آنے کے بعد جی نائن ٹو اور جی تھری کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے،

دونوں سیکٹر ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مرکز کراچی کمپنی سمیت سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کو سیل کر دیا جائے گا۔ فیصلہ محکمہ صحت کی مشاورت اور تجویز پر کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ان علاقوں میں صرف میڈیکل اسٹورز، راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، متاثرہ علاقے کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ علاقہ سیل ہونے سے پہلے راشن سمیت دیگر ضروریات کا بندوبست کر لیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، رینجرز اور پاک فوج سے درخواست کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان سیکٹرز میں 3 دن ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، سیکٹر آئی ٹین ون، جی سیون ٹو، تھری، غوری ٹاؤن، لوئی بھیر، جی ایٹ اور آئی ایٹ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ان علاقوں میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں