کراچی (پی این آئی)سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا، مریضوں کو مشکلات، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج چوتھے روزبھی جاری رہا۔ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا، اسپتال
آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، احتجاج کے چوتھے روز کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا، تین دن علامتی احتجاج کرنے کے باوجود مطالبات منظور نہ ہونے پر نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے کراچی کے سول اسپتال، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے صحت اطفال سمیت مختلف اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل بند کرکے احتجاج کیا گیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، تاہم احتجاج کے باعث دور دراز سے علاج کی غرض سے اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مریضوں کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں شہر کے عوام کا ہی علاج نہیں ہوپاتا یہ دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کا کیا علاج ہوگا، کورونا کی وجہ سے ویسے ہی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی سرکاری اسپتال میں او پی ڈی نہیں کرینگے، صرف ایمرجنسی میں ڈیوٹی دیں گے، او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ پیر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں