خاوند ڈی پی او، بیوی اسسٹنٹ کمشنر، خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں خوبصورت مثال قائم ہو گئی

پشاور(پی این آئی):خاوند ڈی پی او، بیوی اسسٹنٹ کمشنر، خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں خوبصورت مثال قائم ہو گئی، خیبرپختونخوا میں میاں بیوی ایک ہی ضلع مردان میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے۔میڈیا کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں خوش قسمتی سے میاں اور بیوی ایک ہی ضلع میں

افسران تعینات ہوگئے۔ کے پی پولیس کے آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) مردان تعینات ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو بھی گزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے مردان میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ایک ہی ضلع میں میاں بیوی کی تعیناتی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، ضلع مردان میں دونوں اعلی افسران کی تعیناتی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر خوب سراہا گیا۔ڈاکٹر زاہد اللہ اس سے قبل اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، سابق ڈی پی او نوشہرہ اور سابق ڈی پی او ہری پور بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں