اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب لاہور، اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے دفاتر کھولے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دفتر میں
آنیوالے سائلین ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں، دفتر میں کام کرنے والےعملہ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہوگا، صبح 10 سے لیکر دوپہر 1 بجے تک دفاتر کھولے جائیں گے۔ریاض حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفتر گارڈن ٹاؤن میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ انتظار گاہوں میں رکھی کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا۔ خیال رہے کہ شہر کے ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھول دیا گیا تھا، ویزا ہونے کی صورت میں زائدالمعیاد پاسپورٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہونے لگی۔جس کے مطابق پاسپورٹ پر کسی بھی ملک کا ویلڈ ویزا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکیوں کے ویزا میں بھی توسیع کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے پاسپورٹ دفاتر کو بند کر نے کے احکامات جاری کئے تھے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا،پاسپورٹ دفاتر کو رش اور بائیو میٹرک کی وجہ سے بند کیا گیا، کیونکہ بائیو میٹرک سسٹم اور رش سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوگیا تھا جس کے تحت یہ اقدامات کرنے پڑے تھے۔اب حکومت نے یہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہے پاکستان کے حالات مغرب، امریکا، یورپ سے بہت بہتر حالات ہیں، ہمارے پاس ایسے لوگ ہیں جن کی مسلسل اچھی تجاویز آتی رہی، ہم پر بڑا دباؤ تھا، ہمیں لاک ڈاؤن کا پریشر تھا لیکن ہم پریشر میں نہیں آئے، ہم نے وہ لاک ڈاؤن نہیں کیا، جو ہندوستان یا دوسرے ممالک نے کیا، میں پہلے دن سے کہتا رہا ہمارا مسئلہ امریکا اور یورپ سے مختلف ہے۔ لاک ڈاؤن کا عذاب غریب پر آنا تھا، میں پہلے دن کہہ رہا ہوں کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے بچانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں