احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری، مزید کن لوگوں کوپروگرام میں شامل کیاجائیگا؟وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے،وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تاریخ کاسب

سےبڑاپروگرام احساس ایمرجنسی کیش ہے، پروگرام انتہائی مشکل حالات میں شروع کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے، پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ، پروگرام ایک کروڑ20لاکھ کے لیے تھا، وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بڑاپروگرام تھااس کےلیےملک بھر میں رقم دینا بہت مشکل تھا اور رقم کی فراہمی،بائیومیٹرک تصدیق آسان نہیں تھی، لوگوں کے پاس فون پرکریڈٹ نہیں ہوتا تھا ، ہم نے آگاہی کے لیے رضا کاروں کو متحرک کیا۔ان کا کہ تھا کہ رقم کی تقسیم کے لیے کمیشن پر ٹیکس کو معاف کرایاگیا، اتنے مشکل حالات میں قواعدکےتحت پروگرام چلایاگیا، ہم نےکٹوتی کرنے والے کے خلاف فوری ایکشن لیا اور انگوٹھوں کے نشانات خراب ہونے پر فوری طریقہ کار نکالا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا پروگرام میں متعدداداروں کی مدد حاصل رہی، پروگرام کو مکمل طورپر غیر سیاسی بنیاد پر چلایاگیا، وزیراعظم نےپروگرام میں ہمیشہ شفافیت کی ہدایت کی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں ساتھ دینےپرمیڈیاکی بہت شکرگزارہوں، پروگرام پوری حکومت کی نیک نیتی کاعکاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close