بڑے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) حکومت سندھ اورطبی ماہرین نے ڈبلیوایچ اوکی رپورٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے وفاق اورصوبوں کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا اور کہا سندھ میں کیس بڑھتےجارہے ہیں،بڑے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاسی اور طبی قیادت نے ڈبلیوایچ او کی رپورٹ پر

وفاق اورصوبوں کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ، وفاق اور صوبوں کو ڈبلیو ایچ او کی تشویش پر اعتماد میں لیا جائے گا کہ آئیں ملکر ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر بڑا لاک ڈاؤن کریں۔ڈبلیوایچ اوکی رپورٹ پر حکومت سندھ اورطبی ماہرین کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ میں کیس بڑھتے جارہے ہیں، بڑے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبلیوایچ او کی رپورٹ کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کےسواراستہ نہیں ، ہم چاہتے ہیں وفاق اور تمام صوبے مل کر ایک فیصلہ کریں۔یاد رہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان کو کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے حکومت کو لاک ڈاؤن میں سختی اور ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حکومت کو کورونا کے پھیلاؤ اور روک تھام پر چھ اقدام پر مبنی خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن پر مؤثر عملدرآمد کرایا جائے۔ کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے کراچی سرفہرست، لاہور دوسرا بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔خط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کو کورونا پھیلاؤ کا بڑا سبب قرار دیا گیا اور حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ تشخیصی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیت پچاس ہزار ٹیسٹ یومیہ پر لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close