اسلام آباد(پی این آئی) پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی۔ ذرائع کے مطابق قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان
آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے اور آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے اور جی 20 ممالک نے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کروادی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں