کوروناوائرس سے ہونیوالی اموات کی شرح۔۔۔ وزیراعظم عمران خان حقائق سے لا علم نکلے؟ حقیقت سے متضاد بیان دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے متعلق حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی شرح اموات اور وزیراعظم عمران خان کے بیان میں واضح تضاد دکھائی دیتا ہے۔وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا سےہلاکتوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔تاہم حکومت پاکستان

کےاعدادوشمارکے مطابق کورونا سے اموات کی شرح اس سے زیادہ ہے۔ حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 536 ہے جب کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہے۔ اگر سرکاری ویب سائٹ کے اعدادوشمارکے ذریعے شرح اموات نکالی جائے تویہ 1.97 یعنی تقریباً 2 فیصد بنتی ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close