لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ شہبازشریف کی نیب پیشی کے بعد کہا گیا کہ کرپشن کااعتراف کیاگیا،چیلنج ہے شہبازشریف کی ایک روپیہ کیا،ایک پیسے کی ٹی ٹی دکھادیں،شہبازشریف کی ایک ٹی ٹی دکھادیں،پارٹی رکنیت چھوڑدوں گا،عطااللہ تارڑ نے کہاکہ جہاں کرپشن
ہے ہی نہیں اسکااعتراف کیسے ہوسکتاہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پاکستان آئے تو نیب نوٹسز آنا شروع ہوگئے،شہبازشریف کے گھر پر چھاپہ ماراگیا اور واویلا کیاگیا، نیب کو بتا دیاتھا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے سوال ہوسکتے ہیں ،شہبازشریف کی زندگی کوخطرے میں ڈالاجارہاہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ شہباز شریف کی نیب پیشی کے بعدکہا گیا کہ کرپشن کااعتراف کیاگیا،چیلنج کرتا ہوں کہ شہبازشریف پر کوئی بھی کرپشن ثابت کریں ،شہبازشریف کی ایک ٹی ٹی دکھا دیں پارٹی رکنیت چھوڑدوں گا،بہت کچھ کہاگیا اب ٹی ٹی کہنا بند کیاجائے۔عطااللہ تارڑ نے کہاکہ شہبازشریف 10 سال وزیراعلیٰ رہے،چینی پرایک پیسہ سبسڈی نہیں دی،بیرون ملک دوروں کاخرچ جیب سے اداکیا،شہبازشریف نے بطوروزیراعلیٰ تنخواہ نہیں لی،انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازکی حراست کوایک سال مکمل ہوگیا،حمزہ شہباز کی قید کاکوئی جواز نہیں وہ جلد رہاہوجائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں