متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی کورونا کا شکار بن گئے، قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی کورونا کا شکار بن گئے، قرنطینہ میں چلے گئے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت

آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ آج پیپلزپارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔اس سے قبل سعید غنی، عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر سیاسی رہنما بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close