ملک میں 8 کروڑ 70 لاکھ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے لیے ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی، متعلقہ محکمے پریشان ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں 8 کروڑ 70 لاکھ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے لیے ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی، متعلقہ محکمے پریشان ہو گئے۔ملک بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی جانب سے سپلائی کی جانے والی ویکسین کی قلت ہو گئی۔پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات نے ٹیٹنس کی ویکسین منگوانے کے لیے ڈرگ

ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو مراسلہ بھیج دیا۔پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات 8 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ذمے دار ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت ٹیٹنس کے حفاظتی ٹیکے کی ایک کروڑ 65 لاکھ 56 ہزار 175 ڈوز کی ضرورت ہے۔حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈریپ کی جانب سے بھارت سے ادویات منگوانے کی پابندی کے باعث ویکسین درآمد نہیں کرائی جا سکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close