سنتھیا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی مرکز کو عطیہ کر دیں گے، یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)سنتھیا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی مرکز کو عطیہ کر دیں گے، یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا اعلان۔سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔اسلام

آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔عدالت میں پیشی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی کو یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مزید کہا کہ سنتیھا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close