سندھ میں 10 سال کی عمر کے 1712 بچوں میں کورونا کی تصدیق 4 بچے زندگی ہار گئے، مرتضیٰ وہاب نے افسوسناک خبر دے دی

کراچی(پی این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے معصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں، سندھ بھر میں دس سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے

پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے شکار دس سال کی عمر کے 4 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہوا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیےاب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا، خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close