اسلام آباد(پی این آئی)سنتھیا رچی کی جوابی کارروائی، گیلانی پر 12 کروڑ ہوجانے کا دعویٰ، سابق وزیر اعظم نے منصب کا استعمال کیا، رحمان ملک کیساتھ مل کر ہراساں کیا، امریکی خاتون سینتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نوٹس پر 12 کروڑ روپے ہرجانے جوابی لیگل نوٹس بھجوا دیا۔سنتھیا رچی
نے اپنے جوابی نوٹس میں کہا یوسف گیلانی نے ہراساں کیا اور جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یوسف گیلانی نے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے رحمان ملک کیساتھ مل کر ہراساں کیا، سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف گیلانی اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں