کراچی میں اسٹریٹ کرائم سر اٹھانے لگا ،رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، شیشے ٹوٹنے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا

کراچی(پی این آئی):کراچی میں اسٹریٹ کرائم سر اٹھانے لگا ،رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، شیشے ٹوٹنے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک فائیو کامران چورنگی کے قریب رینجرز کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا، حملے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹنے سے رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار پنکچر کی دکان پر رکے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کریکر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور گاڑی میں موجود رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ کریکر حملے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ یہ کسی مسلح گروپ کی کارروائی ہوسکتی ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنزک کی ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close