لاہور ہائی کورٹ میں لوگوں نے ماسک نہیں پہنے تھے، شہبازشریف کی پیشی پر بےاحتیاطی ہوئی، وہیں سے ہمیں کورونا لگا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ میں لوگوں نے ماسک نہیں پہنے تھے، شہبازشریف کی پیشی پر بےاحتیاطی ہوئی، وہیں سے ہمیں کورونا لگا، سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خدشہ ہےشہبازشریف کی پیشی کےدوران ہمیں کورونا لگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام

الیونتھ آور میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میری صحت ٹھیک ہے مجھےکورونا کی علامات نہیں ہیں، اتوارکوہلکا سا بخار تھا،سوچا ٹیسٹ کرالوں جب ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آگیا۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف کی پیشی کےدوران بدھ کو ہم سب اکھٹےگئےتھے، خدشہ ہےشہبازشریف کی پیشی کےدوران ہمیں کورونا لگا۔انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کےباہرلوگوں نےماسک بھی نہیں پہنےتھے، شہبازشریف کی پیشی کےدورا ن بےاحتیاطی ہوئی لیکن ہمیں کوروناوائرس پارلیمنٹ سےنہیں لگا، پارلیمنٹ کےاجلاس سےکسی کو کورونا نہیں لگا۔سابق وزیراعظم نے حکومت کی کورونا حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوروناکےخلاف حکومت کی حکمت عملی کافقدان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close