شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی پازیٹو، مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(پی این آئی):شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی پازیٹو، مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کرونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی، انہوں

نے نجی لیب سے دوسری بار ٹیسٹ کرایا تھا۔وزیر ریلوے شیخ رشید کے اسٹاف کے 8 افراد بھی کرونا سے متاثر ہیں۔واضح رہے کہ 8 جون کو شیخ رشید کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں چلے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close