اسلام آباد(پی این آئی):قبائی علاقے کے لیے خوشخبری، ایک لاکھ نوکریوں کا امکان،پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کی منظوری، 65ارب روپے لاگت آئے گی، وفاقی حکومت نے پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق پشاور سے
طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سروے کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اس کی تعمیر میں 65 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔یہ منصوبہ 48 کلو میٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگا۔اس حوالے سے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے بتایا کہ منصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے 2024 میں مکمل ہوگا جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ طورخم سےکابل تک ہائی وے کی تعمیر کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے، اس منصوبے سے جنوبی ایشیا افغانستان کے راستے وسطی ایشیا سے منسلک ہوگا۔ڈی سی محمو داسلم وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں