شہزاد اکبر کا چیئرمین نیب کے نام خط، شوگر سب سڈی اسکینڈل میں عثمان بزدار سمیت حکومتی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی درخواست

اسلام آباد(پی این آئی):شہزاد اکبر کا چیئرمین نیب کے نام خط، شوگر سب سڈی اسکینڈل میں عثمان بزدار سمیت حکومتی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی درخواست، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے درخواست کی ہے شوگر انڈسٹری کے لیے غیر

منصفانہ سبسڈی کے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔اس متعلق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھ کر بتایا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق انکوائری کمشین تشکیل دیا تھا جس کی حتمی رپورٹ 21 مئی کو کابینہ میں پیش کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ کابینہ نے مجھے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر اعظم اور کابینہ نے رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے۔شہزاد اکبر کا بتانا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ میں 15۔2014 میں مختلف شوگر ملز کو سبسڈی دینے والے افسران کی نشاندہی کی گئی۔معاون خصوصی برائے احتساب نے اپنے خط میں شوگر کارٹل کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈال کر سبسڈی لینے کی مثالیں بھی دیں۔چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط میں جن افسران کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے ان میں وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، خضر حیات گوندل اور شوکت علی کے نام بھی شامل ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کا کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ خط میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدات کا نام بھی بالواسطہ طور پر ریفرنس میں شامل ہے۔شہزاد اکبر نے چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ شوگر ملز کی جانب سے 1985 سے شرائط کی خلاف ورزی اور غیر منصفانہ سبسڈی کی تحقیقات کی جائیں اور پورے معاملے کی جامع کرمنل تحقیقات کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں