پاکستان میں اس وقت کتنے کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں؟ افسوسنا ک تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ پریشان کن صورتحال اختیارکررہا ہے۔ ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی صورتحال بھی بتائی گئی ہے کہ ملک میں کتنے وینٹی لیٹرز ہیں اور کتنے بیڈز کے لیے

آکسیجن کی فراہمی جیسی سہولیات میسر ہیں۔نجی چینل نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں 322 کورونا متاثرین انتہائی نگہداشت یونٹس میں زیر علاج ہیں اور مصنوعی تنفس فراہم کرنے کے لیے انھیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1198 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔پنجاب میں کورونا متاثرین کے لیے مختص کیے گئے بیڈز کی مجموعی تعداد 9276 ہے جن میں سے 3500 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت دستیاب ہے۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 387 وینٹیلٹرز میسر ہیں جبکہ 159 مریض وینٹی لیٹر پر منتقل کیے گئے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کے لیے دستیاب بیڈز کی کُل تعداد 8094 ہیں جن میں سے صرف 548 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت میسر ہے۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر دستیاب وینٹی لیٹرز کی تعداد 304 ہے اور اس وقت انتہائی نگہداشت میں داخل 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔خیال رہے پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد افراد اس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرین اور اموات صوبہ پنجاب میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں