بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو فون گھما دیا ، پاک فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، مزید کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے موثر کردار ادا کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بات چیت کے دوران بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کی جانب سے پاک فوج کے اقدامات کی تعریفوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی یہ قومی ذمہ داری ہے، صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کرونا وبا میں بھی پیش پیش ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کرونا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرونا وبا کے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا سے متعلق آگاہی کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close