پشاور(پی این آئی)عوامی مفاد کے معاملے پر نیب سو رہا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے پٹرول بحران پر وزیر، سیکرٹری پٹرولیم، ڈی جی نیب کو طلب کرلیا۔پشاورہائیکورٹ نے پٹرول اورآٹابحران کےخلاف دائردرخواست پروزیرپٹرولیم اوروفاقی سیکریٹری پٹرولیم کل طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوبھی کل طلب
کرلیا۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب بھی ہرچیز پرنوٹس لیتے ہیں،چیئرمین نیب پٹرول اورآٹابحران پرخاموش ہیں۔عدالت نے کہاکہ نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتاہے،عوامی مفاد کے کام بھی کرنے چاہئیں،معاملے پرنیب سورہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پٹرول اورآٹابحران کےخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ پٹرول بحران ہے،لوگوں کونہیں مل رہا،کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں،عدالت نے کہاکہ افسوس ہوتاہے ایسے وزراپرجو صرف میٹنگزکیلیے جاتے ہیں۔نمائندہ اوگرا نے کہاکہ کمیٹی بنائی ہے،پٹرول نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ کمیٹی کوچھوڑیں،کمیٹی کی بات مت کریں۔عدالت نے کہاکہ جب کسی معاملے کودباتے ہیں توحکومت کمیٹی بنادیتی ہے،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ چیئرمین نیب بھی ہرچیز پرنوٹس لیتے ہیں،چیئرمین نیب پٹرول اورآٹابحران پرخاموش ہیں۔عدالت نے کہاکہ نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتاہے،عوامی مفاد کے کام بھی کرنے چاہئیں،معاملے پرنیب سورہاہے ۔جسٹس قیصررشیدنے سیکریٹری فوڈ سے استفسار کیا کہ آٹابحران کاکیاہوا؟،سیکریٹری فوڈ نے کہاکہ اس وقت آٹامل رہا ہے،قلت نہیں لیکن ریٹ زیادہ ہے،عدالت نے سیکریٹری فوڈسے آٹابحران پرتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے وزیرپٹرولیم اوروفاقی سیکریٹری پٹرولیم کل طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوبھی کل طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ وزیرپٹرولیم،سیکریٹری پٹرولیم اورڈی جی نیب کل خودپیش ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں