وانا (پی این آئی) پاک افغان انگوراڈا سرحد ٹرمینل کی تعمیر کا افتتا ح،وزیر قبیلے کے سب سے بڑی شاخ زلی خیل نے پاک افغان انگور اڈا سرحد ٹرمینل کے لیے دیے گئے زمین کےمعاوضے کا چیک لے لیا۔ چیک ملک بسم اللہ جان عرف سیلک نے وصول کیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز ، بریگیڈئر عبید انور
اور لیفٹنٹ کرنل جنید نے شرکت کی ۔تقریب میں علاقے کے مشران اور علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ نیشنل لاجسٹک سیل نے لیا ہے ۔ این ایل سی کے لیے میٹریل سپلائی کرنے کا ٹھیکہ زلی خیل قوم کے دو افراد نے لیاہے۔ اس موقع پر خطاب کے دوران اے سی امیر نواز نے کہا کہ اس ٹرمینل کی تعمیرسے نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا کی جائیں گی اور نوکریوں کو مقامی قبائل کے درمیان مختص شرح کے مطابق تقسیم کیے جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں