کراچی کے علاقے لیاری میں 46 عمارتیں خطرناک قرار، 15 کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی وارننگ

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے لیاری میں 46 عمارتیں خطرناک قرار، 15 کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی وارننگ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے لیاری میں مزید 46عمارتیں خطرناک قرار دے دی اور انتباہ جاری کیا کہ پندرہ عمارتیں کسی بھی وقت گرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے علاقے میں سروے کیا ، سروے رپورٹ میں لیاری میں مزید 46عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئی۔ایس بی سی اے نے 24گھنٹےمیں لیاری کے علاقوں کا سروے کرکے فہرست مرتب کی اور 15عمارتوں کےکسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ مخدوش قرار عمارتیں 10سے 25سال پرانی ہیں ، لیاری کھڈا مارکیٹ میں بھی 10سے زائدعمارتیں فہرست میں شامل ہیں جبکہ مخدوش قرار دی گئیں 46عمارتوں میں ایک ہزار کے قریب فلیٹس اور دکانیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی فہرست بنائی گئی لیکن تاحال نوٹس جاری نہیں کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close