لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، ایمرجنسی میں دو مریض دم توڑ گئے

لاڑکانہ(پی این آئی)لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، ایمرجنسی میں دو مریض دم توڑ گئے۔سندھ کے شہر لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث شعبہ حادثات میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا جس

کے باعث شعبہ حادثات میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے، دوران احتجاج جاں بحق مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شعبہ حادثات میں حفاظتی اقدامات تک ڈیوٹی نہیں کریں گے۔چانڈکا اسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا تو مریض کے لواحقین ڈاکٹرز سے الجھ گئے جبکہ پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران مزید 2 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے تاخیر کی گئی تو وہ بھی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close