اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں، 2020 میں بھارت
نے 1296 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی، رواں برس ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 7 شہری شہید جبکہ 98 شدید زخمی ہوئے، ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں