قومی اسمبلی بجٹ اجلاس 342 میں سے ایک چوتھائی 86 اراکین اجلاس میں شریک ہونگے، وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لیے قواعد منظور کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کیا جانا ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں

تیزی سے ہو رہا ہے، اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لیے نئے قواعد منظور کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران ایک چوتھائی افراد سیشن میں شرکت کر سکیں گے۔قومی اسمبلی نے #COVID__19 کی وجہ سے smart بجٹ سیشن کے قوائد منظور کرلئے۔ 342 کا 1/4، 86 ممبرز ایک وقت پر شریک ہوں گے۔ بجٹ ڈبیٹ میں صرف تقریر کرنے والے موجود ہوں گے۔ بجٹ/مطالباتِ زر منظوری کے وقت کورم پورا ہوگا۔وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قواعد کی منظوری سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لئے 342 اراکین میں سے ایک چوتھائی 86 اراکین ایک وقت میں اجلاس میں شریک ہونگے۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ بجٹ بحث کے دوران صرف تقریر کرنے والے اراکین ایوان میں موجود ہوں گے، بجٹ، مطالبات زر منظوری کے وقت کورونا پورا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں