برطانوی حکومت پاکستان کو مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی چیئرمین این ڈی ایم اے ملاقات

اسلام آباد(پی این آئی)برطانوی حکومت پاکستان کو مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی چیئرمین این ڈی ایم اے ملاقات۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔تفصیلات کے

مطابق برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی ہے۔کرسٹن ٹرنر نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے پاکستان میں کورونا اور ٹڈی دل سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل، کورونا وائرس سے متعلق کئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرآئسولیشن بیڈزاور وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھ گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کورونامریضوں کیلئے بیڈزاوربائی پیپ ونٹیلیٹرز میں معاونت فراہم کرسکتا ہے، برطانیہ ٹڈی دل سپرے کے لئے مائیکرون سپرئیرز کی جلد ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کورونا وباء کے تناظر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کی تعریف کی۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، پاکستان کو ٹڈی دل کے لیے مائیکرون سپرئر کی ترسیل جلد کر دی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاونت اور معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close