بڑے لوگوں کی بڑی باتیں شیخ رشید کے لیے صدر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اسد قیصر، چینی سفیر کی طرف سے ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی(پی این آئی)کورونا وائرس میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اعلیٰ شخصیات نے انہیں فون کیا اور پیغامات بھیجے۔وزارت ریلوے کے مطابق صدر عارف علوی، چیرمین سینیٹ، اسپیکر اسد قیصر نے شیخ رشید کو فون کیا اور اُن کی صحت دریافت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل

نے بھی شیخ رشید احمد کو فون کیا اور خیریت دریافت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین طاہر القادری نے شیخ رشید کو فون کیا اور اُن کے لیے گلدستہ بھیجا۔وزارت ریلوے کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر باؤ جنگ نے بھی شیخ رشید کو فون کیا اور گلدستہ بھیجا۔ اس کے علاوہ حکومتی اور دیگر شخصیات نے بھی شیخ رشید کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close