شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی کورونا میں مبتلا، مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی

لاہور(پی این آئی)شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی کورونا میں مبتلا، مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ بھی مثبت آ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبازشریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر چل رہے ہیں، وہ بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف کے کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close