کراچی(پی این آئی)24 گھنٹے میں 9100 ٹیسٹ میں سے2487 نئے متاثرین، ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی تشویش،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ احتیاط کریں کیونکہ ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے
کہا کہ 24 گھنٹوں میں 9100 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 3 اعشاریہ27 فیصد آیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت تک 43 ہزار 790 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 کورونا کے مریض انتقال کرگئے جس کے بعد سندھ میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہاک ہ سندھ میں 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 22052 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں 20478 اور آئسولیشن سینٹرز میں 48 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1526 کورونا کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آج 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں مزید 1755 کیسز سامنے آئے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو نتائج 27 فیصد سے بھی بڑھ جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں