ٹڈی دل ملک کے 51 اضلاع تک پھیل گیا، بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ کے 10، پنجاب کے 2 اور سندھ 6 اضلاع متاثر

خیبر پختونخواہ (پی این آئی)ٹڈی دل ملک کے 51 اضلاع تک پھیل گیا، بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ کے 10، پنجاب کے 2 اور سندھ 6 اضلاع متاثر،ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ ٹڈی دل سے بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ کے 10، پنجاب کے 2 اور

سندھ 6 اضلاع متاثر ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دئیے، جس کے مطابق اس وقت ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ٹڈی دل سے بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ کے 10، پنجاب کے 2 اور سندھ 6 اضلاع متاثر ہوئے ۔بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے ۔ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی، پشاور اور خیبر کے اضلاع متاثر ہوئے۔سندھ میں گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور شکارپور میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں ٹڈی دل رپورٹ ہوا۔ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، 1123 ٹیموں نے ٹڈی کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 26 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 24 گھنٹوں میں 10ہزار ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے، پشین میں 200 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔

close