کورونا سے ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں، 100سے 30پازیٹو لوگوں کو کورونا کا پتہ نہیں ہوتا، ڈاکٹر جاوید اکرم کا انکشاف

لاہور (پی این آ ئی)کورونا سے ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں، 100 سے 30 پازیٹو لوگوں کو کورونا کا پتہ نہیں ہوتا، ڈاکٹر جاوید اکرم کا انکشاف،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی صورتِ حال خطرناک اور تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کورونا پیسیو ہیومینائزیشن ہے، گزشتہ روز ایک سو زندگیاں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں گئیں جو سیاہ دن ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، 100 لوگوں کو وائرس ہو تو 30 کو تو پتہ نہیں ہوتا، ان میں علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا، انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، 100 لوگوں کو وائرس ہو تو 30 کو تو پتہ نہیں ہوتا، ان میں علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا، انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں