اسلام آباد (پی این آ ئی)پارلیمنٹ کو بھی کورونا، قومی اسمبلی کے 21، سینیٹ کے 5 ارکان نشانہ بن چکے،پاکستان کی قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 5 ارکان اب تک کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء شیخ رشید احمد،
شہر یار آفریدی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل ہیں۔جمعیت علمائے اسلام ف کے منیر اورکزئی کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے قومی اسمبلی کے 21 ارکان میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء شیخ رشید اور شہریار آفریدی، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر ، پی ٹی آئی کے پیر ظہور حسین قریشی، ملک کرامت علی کھوکھر، گل ظفر خان، محبوب شاہ، راحت امان اللّٰہ بھٹی، عثمان خان ترکئی، وجیہہ اکرم، جے پرکاش، نزہت پٹھان، رائے مرتضیٰ اقبال شامل ہیں۔مسلم لیگ نون کی مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب اور سید جاوید حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ایم کیو ایم کے اسامہ قادری، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور آزاد رکن علی وزیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔سینیٹ کے 5 ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا عطاء الرحمٰن، پی ٹی آئی کے فدا محمد، فاٹا کے مرزا محمد آفریدی، پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی سینیٹر عابدہ عظیم شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں