پولیو سے لڑنے والے 11ہزار ہیلتھ ورکرز نوکریوں سے فارغ، لاک ڈاؤن کے دوران یہ تکلیف دہ فیصلہ ہے، ایکشن کمیٹی متحرک ہو گئی

کراچی (پی این آئی)،پولیو سے لڑنے والے 11ہزار ہیلتھ ورکرز نوکریوں سے فارغ، لاک ڈاؤن کے دوران یہ تکلیف دہ فیصلہ ہے، ایکشن کمیٹی متحرک ہو گئی،پولیوورکرز ایکشن کمیٹی کے غیاث الدین، نورین اسحاق، قراۃ العین، ریحانہ احمد اور دیگر مزدور رہنمائوں ناصر منصور، ذوالفقار شاہ، اسد اقبال بٹ، زہرا خان اور

سعید بلوچ اور ڈاکٹر شیر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے والے 11ہزار صحت کے محافظ ورکرز کو بنا پیشگی تحریری نوٹس اچانک فارغ کردیا گیا جو مروجہ لیبر قوانین اور عالمی ادارہ محنت( آئی ایل او) کے معیارات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جبکہ اس وقت ملک خصوصاً سندھ کے حالات لاک ڈاؤن اور کورونا کے باعث انتہائی دگر گوں ہیں۔وہ منگل کو یہاں کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہی کہا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے کسی بھی ورکر کو کوئی بھی کمپنی، چاہے وہ نجی ہو یا سرکاری فارغ کرے گی نہ کسی ملازم کی تنخواہ روکی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیو ورکرز کی ملازمتیں دوبارہ بحال کی جائیں، کیونکہ پروگرام ختم ہوا ہے نہ فنڈز! جس کا ثبوت پیش کیا جاسکتا ہے، جن ورکرز کو فارغ نہیں کیا گیا انہیں ِ جون کی تنخواہ فوری ادا کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close