اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اب تک کورونا کے 68 مریضوں کا انتقال ہوا، 14 مریض وینٹی لیٹر پر، حالت تشویشناک

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اب تک کورونا کے 68 مریضوں کا انتقال ہوا، 14 مریض وینٹی لیٹر پر، حالت تشویشناک، وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال، پمز میں زیر علاج کورونا کے مریضوں میں سے اب تک 68 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے،

جن کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 6334 مریضوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔ مریضوں میں سے 150 صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ہسپتال میں اس وقت 62 مریض داخل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close