سندھ کی جیلوں میں 888قیدی اور جیل عملے کے 406ارکان کورونا کا ہدف بن گئے

کراچی(پی این آئی) سندھ کی جیلوں میں 888 قیدی اور جیل عملے کے 406 ارکان کورونا کا ہدف بن گئے،سندھ کی جیلوں میں 888 قیدی اور جیل عملے کے 406 ارکان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ کورونا کیس کراچی سینٹرل جیل میں سامنے آئے۔محکمہ صحت سندھ نے صوبے کی جیلوں میں کورونا

کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں 828 قیدیوں اور جیل کے 14 افسران و عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کورونا وائرس سے ایک قیدی کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل بدین میں 30 قیدیوں اور عملے کے 26 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 12 قیدی اور جیل عملے کے 21 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میرپور خاص کے 11 قیدی اور عملے کے 9 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں