اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا ڈیوٹی والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب دے دیا گیا، مراعاتی پیکج پرڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں وفاقی
وصوبائی متعلقہ حکام کی این سی اوسی اجلاس کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی102لیبزمیں کوروناٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، ٹیلی ہیلتھ کےذریعے شہریوں کوطبی مشاورت دی جاری ہے، 5823 شہریوں نے ٹیلی ہیلتھ پر طبی مشاورت کے لیے رابطہ کیا اور 188ڈاکٹروں نے1374 شہریوں کو طبی مشاورت فراہم کی۔اجلاس میں آئندہ2ماہ کےلیےکوروناپرقلیل وطویل مدت اقدامات پر غور کیا گیا اور کورونا ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے مراعاتی پیکج کی سفارشات زیر غور آئیں۔این سی او سی نےکوروناڈیوٹی والےطبی عملے کےلیےخصوصی پیکج ترتیب دے دیا، مراعاتی پیکج پر ڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کرے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں، مارکیٹوں، صنعتوں، ٹرانسپورٹر کےخلاف کارروائیاں کی گئیں ، بلوچستان میں کورونا ایس اوپیزکی691خلاف ورزیاں کی گئیں، جس پر 250دکانوں اور 92گاڑیوں پر جرمانےعائد کیے گئے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں769 دکانوں ،776 گاڑیوں کو بند کیا یا جرمانے کیے گئے، سندھ میں بھی مختلف دکانوں اور مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کے پی میں302دکانیں سیل،221 گاڑیاں بند اور 1933 افراد کو جرمانے کیے گئے۔اجلاس میں بتایا کہ گلگت بلتستان میں70 گاڑیوں اور 67دکانوں کے خلاف کاروائی کی گئی، اسلام آباد میں ایس او پیز کی 101خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 13 ہوٹلوں، 24 دکانوں، 2صنعتوں اور 36گاڑیوں کو جرمانے اورسیل کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں ایس اوپی کی خلاف ورزی پر 422کارروائیاں کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں