کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی کے مفید نتائج سامنے آگئے، تھراپی کی سہولتوں کو وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا علاج میں پلازمہ تھراپی کے مفید نتائج سامنے آنے پر تھراپی کی سہولتوں کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل سے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ملاقات کی جس میں پلازمہ تھراپی کےذریعےکورونامریضوں کےعلاج سے متعلق

گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پلازمہ تھراپی کی موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پلازمہ تھراپی کے ذریعےعلاج کی سہولتوں کو وسیع کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ضروری سہولتیں مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ پلازمہ عطیہ کرنے والوں کیلئے ہیلپ لائن شروع کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ پلازمہ عطیہ کرنے والےکی معلومات کوصیغہ راز میں رکھا جائے گا، کورونا سے صحت یاب زیادہ سے زیادہ لوگ پلازمہ عطیہ کریں۔حال ہی میں ملک کے دیگر شہروں کے بعدوفاقی دارالحکومت میں پلازما تکنیک سے کورونا مریضوں کےعلاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسانی خون میں موجود پلازما کا کام کیا ہے؟پاکستان میں بھی اس وقت پلازما تھراپی کا شور سنائی دے رہا ہے، تاہم یہ فوری اور مؤثر طریقہ علاج نہیں ہے۔انسانی خون میں موجود پلازما کے بارے میں‌ جانیے۔انسانی جسم میں موجود خون کا وہ شفاف حصہ جو خون کے خلیات علیحدہ کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے، اسے پلازما کہتے ہیں۔ اس میں اینٹی باڈیز اور پروٹین شامل ہوتے ہیں۔ پلازما 90 فی صد پانی ہوتا ہے جس میں 10 فی صد اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں۔ طبی محققین کے مطابق انسانی خون میں پلازما کی مقدار 55 فی صد ہوتی ہے۔کسی بھی انسان کے خون میں موجود پلازما دراصل بلڈ میں شامل خلیات اور اس کے ساتھ پروٹین کو تیرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ پلازما میں موجود اینٹی باڈیز انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں۔خون سے الگ کیے جانے والا پلازما زرد رنگ کا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close