ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ، نوابشاہ ائرپورٹ دو روز کے لیے بند کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ، نوابشاہ ائرپورٹ دو روز کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر نوابشاہ ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے باعث نوابشاہ

ایرپورٹ دو دن کے لیے بند رہے گا، جہازوں کو نقصان سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا، ٹڈیاں جہازوں کو نقصان دے سکتی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز ملک میں ٹڈی دل کی تازہ صورت حال اور آپریشن سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔رجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 46 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، بلوچستان کے33، خیبرپختونخوا کے 9، پنجاب کا ایک اور سندھ کے 3 اضلاع متاثر ہیں۔ خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور اور خاران میں بھی ٹڈیوں کے وار جاری ہیں۔وشوک کوئٹہ، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت سمیت دیگر اضلاع بھی ٹڈیوں سے متاثر ہیں۔پنجاب کے علاقے میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہے۔ جبکہ سندھ میں مٹیاری، جامشورو اور حیدرآباد میں ٹڈیاں کھیتوں پر فصلوں پر حملہ آور ہیں، متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close