سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرے گی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کا اعلان

کراچی(پی این آئی)سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرے گی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کا اعلان سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر

صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرےگی۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 800 بیڈز پرمشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم ہوجائیں گے،جولائی کے آخر تک 210 وینٹی لیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا،140بیڈ کا ہائی ڈپینڈنسی یونٹ رواں ماہ ایکسپوسینٹر میں مہیا کر دیا جائےگا۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں کروناسےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید1748مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں