نارتھ کراچی میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں سپارک سے گھر میں آگ لگ گئی، 3 افراد زخمی ہو گئے

کراچی(پی این آئی)نارتھ کراچی میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں سپارک سے گھر میں آگ لگ گئی، 3 افراد زخمی ہو گئے۔نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں حادثاتی طور پر کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں اسپارک سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے کبوتر باز سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی

سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں 12 سالہ تنویر اپنے گھر کی چھت پر کبوتر اُڑا رہا تھا کہ مبینہ طور پر کبوتروں کی چھتری سے گھر کے ساتھ سے گزرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے شدید اسپارکنگ ہوئی اور ہائی ٹینشن لائن میں دھماکے سے کبوتر اُڑانے والا نوعمر لڑکا جلتا ہوا پہلے چھت پر گرا اور سیمنٹ کی چھت توڑتا ہوا نیچے کمرے میں آگرا۔پولیس کے مطابق اسپارک ہونے کی وجہ سے کمرے میں بھی آگ لگ گئی۔ لڑکے کی مددکرنے اور آگ بجھانے کے لیے دو محلے دار پہنچے جو امدادی کارروائی کے دوران آگ لگنے سے معمولی جھلس گئے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق شدید زخمی ہونے والے لڑکے نتویر اور دیگر دونوں معمولی زخمیوں 22 سالہ عبداللہ اور 45 سالہ ولی کو پولیس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے۔جہاں دونوں معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد واپس روانہ کردیا گیا جبکہ بچے کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤکے مطابق کے الیکٹرک کے متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close