کمیٹی بن گئی، جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی، سندھ کے وزیر ناصر حسین اور مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس

کراچی(پی این آئی)کمیٹی بن گئی، جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی، سندھ کے وزیر ناصر حسین اور مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، جعلی ڈومیسائل پرکام کرنے والوں کی نوکریاں ختم کی

جائیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کراچی میں مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، اس دوران ناصر حسین شاہ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق بات کرتےہو ئے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر کمیٹی بنادی ہے، جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہے، جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دی ہے، اس وقت تک 4 اضلاع میں 154 مشتبہ ڈومیسائل سامنے آئےہیں، ان چاراضلاع میں لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی اور جامشورو شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں، ابتدائی رپورٹ میں دو دو ڈومیسائل بھی سامنے آئے ہیں اور کچھ لوگوں کے پاس سندھ اور دیگر صوبوں کے بھی ڈومیسائل بھی ہیں۔اُن کا غیرقانونی تعمیرات پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں گرنے والی عمارت کی حالت خستہ تھی، لوگ نکلنے کو تیار نہیں تھے ، بہت سی مخدوش عمارتیں لوگ خالی نہیں کر رہے ہیں ۔ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ غیرقانونی تعمیرات کو گرایا جا چکا ہے، 422 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہیں وہاں ایکشن لیا جا رہا ہے۔ناصرحسین شاہ کا کے 4 منصوبے سے متعلق بات کرتےہوئے مزید کہنا تھا کہ 2008ء سے پہلے کے فور کا روٹ تبدیل ہوا، پیپلزپارٹی کے دور میں کےفور کا روٹ کبھی بھی تبدیل نہیں کیا گیا، کے فور منصوبے پر جتنے تحفظات ہیں ان کو دور کیا جا رہا ہے، ہم ڈی سیلنیشن کی طرف جا رہے ہیں، کےفور منصوبے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کی جلدی ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد کے فور منصوبہ مکمل ہوا۔ناصر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بات کی ہے عملی قدم اٹھائیں، پانی کے منصوبے پر اگر وفاقی حکومت کام کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا وفاق کورونا سےنہیں پیپلزپارٹی سے لڑنےمیں دلچسپی رکھتی ہے ، پی ٹی آئی اپنی غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پی پی پی پر تنقید کرتی ہے، اپوزیشن کی کوئی ایک بات بتا دیں جو مثبت ہو۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت پیٹرول دستیاب ہی نہیں ہے، جس کی وجہ وفاق کی نااہلی ہے، جب عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتیں کم تھیں اس وقت مارکیٹنگ کمپنیوں کوآئل درآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جو سوال ہم وفاقی حکومت سے پوچھتے ہیں اپوزیشن اس سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کرتی ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی ہے کہ نہ زیادہ تیل خود درآمد کیا نہ آئل کمپنی کو اجازت دی، جب تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم تھی تو وفاق کو زیادہ درآمد پر توجہ دینی تھی۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے اصل مسئلے پر وہ بات نہیں کرتی ہے، کاش کورونا کے معاملے کو اس وقت سنجیدہ لے لیا جاتا جب سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ کہہ رہے تھے۔ناصر حسین شاہ نے عالمی وبا کورونا سے متعلق بات

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close