عالمی ادارہ صحت کی بات بالکل ٹھیک ہے، خط کابینہ میں پیش کریں گے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا پھیلاؤ کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی

لاہور (پی این آئی)عالمی ادارہ صحت کی بات بالکل ٹھیک ہے، خط کابینہ میں پیش کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا پھیلاؤ کی ذمہ داری عوام پر ڈالدی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بالکل ٹھیک بات کہی ہے، حکومت ضرور غور کرے گی جبکہ اس خط

کو کابینہ میں بھی پیش کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد 19ہزار سے زائد ہے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو لوگوں نے سمجھا کہ کورونا چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث کورونا کیسز بڑھے ہیں۔اسپتالوں میں دستیاب سہولتوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو رہے ہیں، ہم نےفیصلہ کرنا ہے کہ مریض کو کس اسپتال منتقل کرنا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایکٹمرا انجیکشن کا کچھ مریضوں پر اچھا اثر ہوگا، کچھ پر نہیں ہو گا، تاہم ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ایکٹمرا انجیکشن بلیک میں بیچنے کے لیے اسٹاک کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجیکشن لائف سیونگ نہیں ہے۔پیرامیڈکس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہت سارے ایسے ڈاکٹرز بھی کورونا سے متاثر ہوئے جو کورونا مریضوں کا علاج نہیں کر رہے تھے۔یاسمین راشد نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھیں گے وہاں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے حفاظتی کٹس بھجوا رہے ہیں، ہمارے پاس وافر تعداد میں کورونا کٹس موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close